بھارت کو پھر کرارا جواب، پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

Published on June 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ کواڈ کاپٹر ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں آٹھ سو پچاس میٹر پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فوج نے رواں سال 9واں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔ حالیہ تباہ ہونے والا بھارتی کواڈ کاپٹر ایل اوسی سے 850 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں گرایا گیا۔خیال رہے کہ پانچ جون کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کے خنجر سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا تھا۔ یہ جاسوس کواڈ کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes