مقبوضہ کشمیرمیں بچےکی شہادت، ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی چیخ اٹھی،کارروائی کا مطالبہ

Published on June 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار انسانی حقوق کی تمام حدیں پھلانگ گئی۔ معصوم بچے کو شہید کرنے پر بھارتی ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی سراپا احتجاج، فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے بہانے کارروائی کرکے بچے کو شہید کر دیا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنشینل نے مودی کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے بچے کی ہلاکت کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف وزری قرار دیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوناش کمار نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واقعہ کو جنیوا کنونش کی بدترین خلاف وزری قرار دیا ہے۔ انہوں نے بچے کی ہلاکت کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کو پکڑ کر سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب بھارت نے دو سال قبل جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے والے توصیف شیخ کے ضلع کولگام کے علاقہ رام پورہ میں گھر پر چھاپہ مار کر بہن رفیقہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم فوجی شہید کی والدہ کو اٹھا کر لے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes