کنٹرول لائن کے مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری

Published on June 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر میںروں سال میں دوسرا بھارتی جاسوس کواڈکاپٹر مار گرایا 
کوٹلی (یو این پی) ٍبھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز میں وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے بھارت کی وحشیانہ گولہ باری سے سماہنی سیکٹر میں بنڈالہ کے رہائشی نرگس بی بی زوجہ محمد آمین عمر 36سال زخمی ہو گئی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کر دیا گیا۔ بھارتی گولہ باری سے لوگ گھروں میں محصور ہیں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تتہ پانی سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈکاپٹر مار گرایا گیا جو 850میٹر لائن آف کنٹرول کے اندر گھس آیا تھا ۔”آئی ایس پی آر“ کا کہنا ہے کہ رواں برس پاک فوج کی طرف سے مار گرایا گیا یہ نواں جاسوس کواڈ کاپٹر ہے واضح رہے کے رواں ماہ 5جون کو پاک فوج نے سماہنی سیکٹر میں بھی ایک جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا جو 500میٹر پاکستانی سرحد کے اندر گھس آیا تھا ۔پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور سرحدی علاقوں کی عوام کے حوصلے بلند ہیں جو اپنی فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy