اداکارہ مہوش حیات روضہ رسول ﷺ پر حاضری کیلئے بیتاب

Published on June 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

لاہور: (یواین پی) اداکارہ مہوش حیات نے روضہ رسولﷺ پر حاضری کی اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مسجد النبویﷺ کے احاطہ میں گنبدِ خضریٰ کے قریب لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنے پیغام میں ایک شعر تحریر کیا۔
اے مدینے کے زائر خدا کے لیے
داستانِ سفر مجھکو یوں مت سنا
بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جائے گا
میرے مُحتاط آنسو چھلک جائیں گے
انھوں نے مزید پوسٹ کیا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان مقدس اور مبارک لمحات کو دوبارہ دیکھنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرسکتیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں اداکارہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی، اس دوران ان کے ہمراہ ان کے بھائی اور والدہ بھی ساتھ تھیں۔اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر اداکارہ کی طرف سے تصویر شیئر کی گئی تھی ، یہ تصویر انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے شیئرز کی اور بتایا کہ میں نے اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ پر بیان میں انہوں نے لکھا تھا کہ بھائی دانش حیات، والدہ رخسار حیات کے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود ہوں۔ سب کو جمعہ مبارک، اللہ تعالیٰ کے کرم نوازی سے میں نے عمرہ ادا کیا،خاندان والوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنےوالے ان لمحات کو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes