مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع

Published on June 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

حیدرآباد ( یواین پی) شہر اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل شروع ہوگیا کئی علاقوں کی بجلی بحال ہوگئی ہے ۔جامشورو گرڈ اسٹیشن پر این ٹی ڈی سی کے یارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش ایا، آتشزدگی کے باعث اتنی شدید روشنی پیدا ہوئی کے اسمان مکمل روشن دکھائی دیا حیسکو ترجمان کے مطابق رات46۔1 ایک بجکر چھیالیس منٹ پر این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی جامشورو گرڈ اسٹیشن کے یارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے حیسکو ریجن کے 10 اضلاع میں 66 عدد گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی بند ھوگئی۔متاثرہ اضلاع کے نام اور گرڈ اسٹیشنوں کے نام یہ ھیں۔حیدرآباد۔جامشورو۔ٹنڈو محمد خان۔سجاول۔ٹھٹہ۔ٹنڈوالہیار۔میرپور خاص۔عمر کوٹ۔تھرپارکر۔بدین۔اور مٹیاری اضلاع شامل ھین۔جبکہ ان علائقوں کے گرڈاسٹیشن میں ٹنڈو جام۔ڈگڑی۔ٹنڈو جان محمد۔سامارو۔کنری۔کھپرو۔سلطان آباد۔ودیگر گرڈ اسٹیشن شامل ھیں۔
جامشورو گرڈ عملے نے اگ پر قابو پالیا ہے جبکہ حیدرآباد شہر اور اضلاع شہر میں بجلی بحالی شروع ہوگئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes