وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے دیا

Published on July 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق تمام صوبوں کی عدالتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیے جانے کے بعد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر کمی پر غور شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔اس اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔اب عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی یہ انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes