پہلی خاتون افسر نگار جوہر، لیفٹیننٹ جنرل بن گئیں

Published on July 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کی افسر میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نگار جوہر پاکستان آرمی کی پہلی خاتون افسر ہیں جنھیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز بھی انھیں حاصل ہوا ہے کہ اس سے قبل اس عہدے پر کوئی خاتون تعینات نہیں ہوئی۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبر پختونخوا میں صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog