اوکاڑہ ، کرنٹ لگنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق
اوکاڑہ (یو این پی ) نواحی گاؤں 52 ٹو ایل میں 12 سالہ بچی کرنٹ لگنے سے جانبحق ہو گئی۔گھر والوں کے مطابق بچی کو پیڈیسٹل فین کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ لگ گیا جس سے بچی جھلس گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری کر دیں۔ ریسکیو ٹیم نے سی پی آر کرتے ہوئے بچی کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی موت کی تصدیق کردی جانبحق ہونے والی بچی کی شناخت مناحل دختر ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 52 ٹو ایل کی رہائشی تھی۔