اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی

Published on July 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی
حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے دوکانداروں کو 24 لاکھ 68 ہزر روپے جرمانہ
اوکاڑہ (یو این پی) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی مارکیٹ میں وافر دستیابی اور سپلائی چین پر بھی نظر رکھیں لوگوں کو موجودہ حالات میں کھانے پینے کی اشیاءکی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لئے انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کمیٹیوں کو بھی متحرک رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹر یٹس کی کار کرردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جون کے مہینہ کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے 18 ہزار 297 دوکانوں اور مارکیٹو ں کو چیک کیا اورگرانفروشی اور حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے والے دوکانداروں کو 24 لاکھ 68 ہزر روپے جرمانہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے پرائس مجسٹر یٹس کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں کو چیک کریں ۔گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری اقدامات کو پوری شد و مد سے آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عام شہری کے حقو ق کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا جائز منافع تاجروں کا حق ہے اور یہ حق انہیں ملنا چاہیے حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں اور ان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog