کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ‘قلعہ سیف اللہ قومی شاہراہ پر قائم ہوٹلوں،جنرل و سپر سٹورز،میٹ شاپس اور بیکری شاپس و بیکنگ یونٹس کی انسپیکشن کے دوران ایک ہوٹل‘ ایک سپر اسٹور اور ایک بیکنگ یونٹ پر جرمانے عائد کردیے،ہوٹل کے خلاف صفائی کی ناقص صورتحال،غیرمعیاری کوکنگ آئل و گھی کے استعمال،نکاسی آب کے نا مناسب انتظام اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے،سپر سٹور سے زائد المعیاد مصالحہ جات، مشروبات‘کسٹرڈ،ممنوعہ و مضر صحت چائنیز نمک اور گٹکاپان پراگ برآمدہونے جبکہ بیکنگ یونٹ کے خلاف مجموعی طور پرحفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاء کی تیاری و یونٹ میں گندگی پر کارروائی کی گئی مزید برآں کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی مضرصحت اور زائد المیعاد اشیا کو موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ متعدد مراکز کو صفائی کے انتظامات کی بہتری اور غیر معیاری اشیا کی فروخت نہ کرنے سے متعلق وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام مراکز بشمول ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کے مالکان کو اپنے مراکز میں معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت یقینی بنانے خصوصا ً کورونا وائرس سے بچا اور ضروری اقدامات کے حوالے سے بی ایف اے کے وضع و فراہم کردہ ہدایات ناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔