ذراسی غلطی کئی جانیں لےگئی،کوسٹرٹرین کی زد میں آنےسے 22 سکھ یاتری ہلاک

Published on July 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments


شیخوپورہ: (یواین پی) شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ ریلوے کراسنگ پر مسافر کوسٹر ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے میں 22 سکھ یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پشاور سے ننکانہ صاحب فوتگی پر آنے والی سکھ فیملی کی کوسٹر کو حادثہ ہوا، سکھ خاندان کے افراد تعزیت کے بعد سچا سودا میں مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔ سکھ یاتریوں کی دو گاڑیاں بحفاظت گزر گئیں لیکن تیسری گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ڈرائیور نے کچے راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔کوسٹر فیصل آباد سے لاہور کی طرف جانے والی نان سٹاپ ٹرین کے ساتھ ٹکرائی۔ تیز رفتار ٹرین کئی میٹر تک کوسٹر کو گھسیٹتی لے گئی۔ المناک حادثے میں کوسٹر لوہے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy