کانپور (یواین پی) اترپردیش میں بھارتی فورسز پر حملہ، متعدد ہلاک، بھارتی شہر کان پور میں مسلح افراد نے پولیس فورس پر فائر کھول دیا، آخری اطلاعات تک 8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولس فورس پر بڑا حملہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اترپردیش کے شہر کان پور میں مسلح افراد نے گھات لگا کر پولیس فورس پر حملہ کیا۔اس حملے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، 3 سب انسپکٹر اور 4 کانسٹیبل ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح حملہ آور گھروں کی چھتوں پر گھات لگائے بیٹھے تھے۔ پولیس فورس کی پارٹی جیسے ہی علاقے میں داخل ہوئے، حملہ آوروں نے چاروں طرف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پوری پولیس پارٹی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آئی۔ کئی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کیخلاف بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد حملہ آور زخمی ہونے کے بعد بھاگ نکلے۔