لاہور (یواین پی ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ارطغل غازی کے بعد حلیمہ سلطان کو بھی فرنچائز کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشارہ دے دیا- سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے لکھا کہ’’ آپ کیا کہیں گے اگر ارتغل غازی پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر جوائن کرلیں‘‘-جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں یہ تجسس بڑھ رہا ہے کہ کیا واقعی ارتغل غازی پی ایس ایل فیملی کا حصہ بننے جارہے ہیں۔تاہم اب انہوں نے صارفین کو اور زیادہ تجسس میں مبتلا کر دیا ہے،کیونکہ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دلوں پر چھا جانے والی اسریٰ بیلجیک کو بھی برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اشار دیا ہے،انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حیملہ سلطان کو بھی پشاورزلمی کا ایمبیسیڈر بننے کی آفر کی جائے تو؟۔