وزیراعلیٰ بلوچستان نے جاری شدہ ڈومیسائلز کی تفصیلات طلب کرلیں

Published on July 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے تمام اضلاع میں جاری شدہ ڈومیسائلز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ان کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر غیر متعلقہ لوگوں کو جعلی ڈومیسائل بنوا کر نوکریاں دینے کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو بلوچستانی ڈومیسائل پر آسانی سے نوکری ملنا کوئی تعجب کی بات نہیں رہی۔حال ہی میں بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل پر اسلام آباد میں سینکڑوں لوگوں کے بھرتی ہونے پر ڈی سی ضلع مستونگ نے چار سو جعلی ڈومیسائل منسوخ کر دیئے تھے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے بھی فوری طور پر جعلی ڈومیسائل کے معاملے کا ناصرف نوٹس لیا بلکہ صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری شدہ ڈومیسائل کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog