وزیراعظم کی عیدالاضحیٰ پر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

Published on July 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے آئندہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور معیاری نظام کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر صوبائی دارالحکومتوں کی سطح پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی تاکہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے ذریعے انظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا سکے۔وزیراعظم کو ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی، عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اب تک ملک کے تیس شہروں کے 227 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy