لگ رہا ہے ملک میں کورونا وائرس کا عروج جون میں گزر چکا

Published on July 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

لاہور (یواین پی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لگ رہا ہے ملک میں کورونا وائرس کا عروج جون میں گزر چکا، کورونا کیسز کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے، سخت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ انہیں لگ رہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا عروج گزر چکا۔ انہیں ایسا لگتا ہے کہ مہلک وبا کا عروج گزشتہ ماہ جون مین گزر گیا ہے۔ وزیر صحت کہتی ہیں کہ سمارٹ لاک ڈاون پالیسی کی بدولت پنجاب میں کورونا وائرس کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہسپتالوں میں کوویڈ 19 کے مریضوں کے اعداد و شمار متاثرین اور اموات میں کمی ظاہر کر رہے ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔ پنجاب کے سب سے بڑے شہر اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے احتیاط برتنے اور ایس او پیز پر عمل کئے جانے سے وائرس کا پھیلاو روکا گیا ہے۔ صوبے میں زیر علاج مریضوں کی صحتیابی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔تاہم اس کے باوجود آنے والے دنوں خاص کر عید الا ضحیٰ کے موقع پر احتیاط کی ضرورت ہے۔ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو عیدالفطر کی طرح صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ کھانسی یا بخار میں مبتلا افراد اور بچے، بزرگ مویشی منڈیوں کا رخ نہ کریں۔ واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 84587 اور اموات 1955 ہوچکی ہیں، صوبے میں اب تک کورونا سے 51450 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 242787 تک پہنچ گئی ہے، اموات کی مجموعی تعداد 5033 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 145311 ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy