سیٹلائٹ ٹاﺅن کی مین روڈ پر صفائی کا ناقص انتظام ہے غلام دستگیر

Published on July 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

محلہ میں پڑا ہوا کوڑااٹھایا جائے اور مستقل بنیادوں پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے
بورے والا(یواین پی)بلدیہ بورے والہ کی غفلت اور سستی کے باعث سیٹلائٹ ٹاﺅن اور شاہ فیصل کالونی کی مین روڈ پر صفائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے میونسپل کمیٹی کی جانب سے رکھے گئے کوڑا دان میں کوڑا کرکٹ جمع ہوچکا کوڑا دان بھرنے کے باعث اہل محلہ کوڑا ،کوڑا دان میں ڈالنے کی بجائے باہر ہی پھینک کر چلے جاتے ہیں کیونکہ کوڑا دان پچھلے ایک ماہ سے کمیٹی نے نہیں اٹھایاگندگی کے انبار سے متعفن بو پھیلنے سے موذی امراض کے پھیلنے کے خدشات ہیں یواین پی سے گفتگو میں شاہ فیصل کالونی کے رہائشی غلام دستگیر نے بتایا کہ انہوں نے سینٹری انسپکٹر علی اکبر کو کئی بار فون کر کے آگاہ کیا کہ کوڑا اٹھایا جائے ہر بار وعدہ تو کیا جاتا ہے لیکن کوڑا نہیں اٹھایاجاتا میں میڈیا کی وساطت سے اعلی حکام سے گزارش کرتا ہے کہ محلہ میں پڑا ہوا کوڑااٹھایا جائے اور یہاں مستقل بنیادوں پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog