طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز۔نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارا سرمایہ ہیں محترمہ رضوانہ

Published on July 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز۔نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارا سرمایہ ہیں محترمہ رضوانہ
اوکاڑا( یو این پی )الائیڈ ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اوکاڑا کی طرف سے ہومیوپتھک ڈاکٹروں میں مفت حفاظتی کرونا کٹ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کالج کی ایکٹنگ پرنسپل محترمہ رضوانہ صدیق نے کہا کہ طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز۔نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارا سرمایہ ہیں چاہے ان کا تعلق طب کی کسی بھی شاخ سے ہو۔ وہ ہمارے ہیرو ہیں۔جس طرح موجودہ نازک اور حساس ترین دور میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہماری طرف سے حفاظتی کٹس کا تحفہ ان کے لئے کافی تو نہیں البتہ کچھ نہ کچھ ضرور کارگر ثابت ہوگا۔حکومت کو چاہئے وہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بھی وہی سہولتیں فراہم کرے جو ایلوپیتھک ڈاکٹروں کو اس وقت دیں جارہی ہیں تاکہ یہ لوگ بھی مطمئن ہوکر عوام کی خدمت کرسکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog