شمالی وزیرستان میں فورسزکا آپریشن، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ،4 جوان شہید

Published on July 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)ارضِ پاک سے فسادیوں کے خاتمے کے مشن میں فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ امن کے چار دشمن بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme