ساؤتھمپٹن ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دیدی

Published on July 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

ساؤتھمپٹن(یواین پی)ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی۔ مہمان ٹیم نے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔افتتاحی ٹیسٹ کے پانچویں روز میزبان انگلینڈ نے دوسو چوراسی رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو پوری ٹیم تین سو تیرہ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز نے 200 رنزکا ہدف ملنے پر بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلی تین وکٹیں ابتدا میں ہی گر گئیں۔ بلیک ووڈ اور چیز کی شراکت نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ بلیک ووڈ کے 95 رنز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes