حکومت کپاس کی فصل پر بڑی خوشخبریاں دینے جارہی ہے ملک نعمان لنگڑیال
ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل کر کپاس کی پیداوار میں انقلاب لائیں گے
اوکاڑہ (یو این پی ) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ حکومت کپاس کی فصل پر بڑی خوشخبریاں دینے جارہی ہے ۔ کاشتکار کپاس کی فصل پر بھرپور توجہ دیں اور ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل کر کپاس کی پیداوار میں انقلاب لائیں گے اور بہت جلد پاکستان کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑ املک ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی حاصل کریں جس کےلئے محکمہ زراعت کا عملہ اور ماہرین ہر ضلع میں موجود ہیں اور معاونت فراہم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کےلئے ریسرچ کرنے والوں کا مشکور ہوں جن کی بدولت کپاس کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی زراعت اور خصوصاًکپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافے کےلئے دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی محکمہ زراعت کو مکمل سپورٹ حاصل ہے بہت جلد کپاس کے کاشتکاروں کو پیداوار میں اضافے کے حوالے سے خوشخبری دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کا معیشت میں بڑا حصہ ہے زرعی شعبہ کی ترقی ہماری انڈسٹری کی ترقی ہے اور اس سے مجموعی گروتھ میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے اور اس پر دن رات کام جاری ہے۔