آرمی چیف کی کینسر میں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات، خواہش پوری کر دی

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15 سالہ بچے علی رضا کی یہ ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ 15 سالہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علی رضا نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سپہ سالار نے بچے کے جذبے کو سراہا۔میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق ملاقات کرنے پر 15 سالہ بچے نے علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔علی رضا نے ملاقات کے دوران کہا کہ میں پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہوں۔علی رضا سے متعلق پتہ چلا ہے کہ وہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے، اس کے والد کراچی کی فیکٹری میں مزدور ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes