پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، صدر آزاد کشمیر

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

مظفر آباد(یواین پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے خلاف کسی قسم کی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام یوم شہداء کشمیر کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو کانفرنس کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم یوم شہداء کشمیر ایسے المناک حالات میں منا رہے ہیں، جب کشمیریوں کو یہ دن سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دوسرے علاقوں میں بھی منانے کی اجازت نہیں ہےِ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی علیحدہ شناخت کو ختم کرنے کے بعد اب کشمیر کی مسلم شناخت بھی ختم کرنے پر تل گئی ہے اور وہاں نئے ڈومیسائل قوانین نافذ کر کے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ ریاست میں آباد کرنے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes