آج سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا

Published on July 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

مکہ مکرمہ (یواین پی) آج 15جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا، بدھ کے روز 12 بج کر 26 منٹ پر قبلہ کا صحیح رخ متعین کیا جا سکے گا، تفصیلات کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ آج بدھ کے روز سعودی وقت کے مطابق 12 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے دنیا بھر میں قبلے کی درست سمت متعین کی جاسکے گی۔جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 15 جولائی 24 ذی قعدہ کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے 12 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، اس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ سال رواں کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگاخانہ کعبہ کے اوپر سورج کے نمودار ہونے کے وقت کرہ ارض کے محور کا میلان 23.5 ڈگری کے زاویے پر ہوگا، اس کے باعث سورج بظاہر شمال میں السرطان اور جنوب میں الجدی کے درمیان منتقل ہورہا ہوگا۔ابو زاہرہ نے بتایا کہ جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر آتا ہے تب مکہ مکرمہ سے دور دراز علاقوں کے باشندوں کے لیے قبلے کی سمت متعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 16جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر چھبیس منٹ پر سورج بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہو گادنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گاقبلہ کا رخ متعین کرنے کیلئے مقررہ وقت پر ایک چھڑی زمین میں گاڑ دیں اور چھڑی کے سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اس خط کے شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہو گا۔ یہ اللہ کی ذات کا ایک کرشمہ ہے کہ دنیا بھر کے انسان بغیر کسی سائنٹفک آلے کے عام سی چھڑی سے خانہ کعبہ کا رخ جان سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes