دبئی(یواین پی)آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، محمد عباس 12ویں نمبر پر موجود، تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے کس کے مطابق انگلش بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کیریئر بیسٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جیسن ہولڈر نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے، جنوبی افریقا کے ربادا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، محمد عباس ترقی پاکر 12ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔اسکے علاوہ بیٹسمین رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ سرفہرست ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے، کیوی کپتان ولیمسن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم5ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے، بھارت کے روی چندر ایشون پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔