لاہور(یواین پی) پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلبا کے داخلے پر پابندی ہوگی۔پنجاب یونیورسٹی نے تمام شعبہ جات کے سربراہان سے ایم فل و پی ایچ ڈی کلاسز، امتحانات کا شیڈول کل تک طلب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد خان کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلبا کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہر ڈیپارٹمنٹ ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کی کلاسز کا ڈیٹا اور نام آر او آفس جمع کرانے کے پاپند ہوں گے،یونیورسٹی میں ایک مہینے کے دوران صرف پندرہ دن کلاسز ہوں گی،ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے شیڈول جمع کرانے کے بعد طلبا کو یونیورسٹی انٹری پاس جاری ہوں گے،لیبارٹریز میں سائنس ورک کرنے والے طلبا کو بھی یونیورسٹی آنے کی اجازت ہوگی۔