روس نے بحیرہ روم میں فضائی اور بحری فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

Published on March 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

\"041001-N-9336V-001\"
ماسکو ۔۔۔ روس نے پولینڈ اور رومانیہ میں نیٹو کے جنگی طیارے تعینات کرنے کے جواب میں جمعہ کو بحیرہ روم میں فضائی اور بحری فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ۔ روس کے جنگی جیٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے بحیرہ روم کے اوپر تربیتی مشقیں کیں جبکہ بحری مشقوں میں طیارہ برادر فلیٹ ایڈمرل کزنستوف نے بھی حصہ لیا ۔ تربیت کے دوران فضائی اہداف کو نشانہ بنانے اوردیگر جنگی ٹیکنیک کی مشقیں کی گئیں۔ روسی بحریہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ بحیرہ روم میں فضائی اور بحری مشقیں معمول کی تربیت کاحصہ ہیں ۔ اس کا یوکرین کے بحران سے کوئی تعلق نہیں ۔قبل ازیں روس نے پولینڈ کے قریب سرحدوں کی دفاع کیلئے چھ سخوئی جنگی طیارے اور تین فوجی ٹرانسپورٹ طیارے بیلا روس بھیج دئیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes