کراچی میں بارش نے حکومتی دعوؤں کا پول کھول دیا، بیشتر شاہراہیں اور انڈس پاسز تالاب بن گئے

Published on July 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

کراچی: (یواین پی) شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں معطلی کی گئی بجلی تاحال بحال نہ ہو سکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے 36 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق دن بھر سورج آگ برساتا رہا۔ جولائی کے ماہ میں گرمی کا 62 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ حبس کی کیفیت اور پارہ بیالیس ڈگری تک پہنچنے کے بعد کراچی میں بادل برس پڑے۔بوندا باندی سے شروع ہونا والا سلسلہ تیز بارش میں تبدیل ہوا اور جل تھل ہو گیا۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ منظر نامے سے غائب نظر آئے۔ روایتی طور پر بارش کراچی والوں کے لیے زحمت ثابت ہوئی۔بارش سے شاہراہ فیصل اور کورنگی روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ پنجاب چورنگی، اولڈ سٹی ایریا اور بیشتر انڈس پاسز پانی سے بھر گئے۔ ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی جمع ہونے سے بیشتر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy