انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے وژن “انصاف عوا م کی دہلیز پر “کے مطابق تھانہ گوگیرہ میں کھلی کچہری

Published on July 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے وژن “انصاف عوا م کی دہلیز پر “کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حددو میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا۔کھلی کچہری کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے اس وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے اے ایس پی عبدالعلیم خان نے قصبہ گوگیرہ میں جاکرشہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے اس موقع پر اے ایس پی عبدالعلیم خان نے کہاکہ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم سے ہیں عوام کی خدمت کے لیے ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں اس وقت جرائم کا قلع قمع نہیں ہو سکتا جب تک پولیس فورس کو عوام تعاون اور رہنمائی حاصل نہ ہوانہو ں نے کہا کہ میں آج ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعیدملک کے ہدایت کی روشنی میں آیا ہوں تاکہ میں آ پ لوگوں کے مسائل کو آپ کی چوکھٹ پر حل کروں جس پر معززین علاقہ نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ضلع اوکاڑہ سے ڈکیتی کرنے والے خطرناک گروہوں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes