دورہ انگلینڈ ، خوشدل شاہ تین ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

Published on July 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

ڈربی(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ انجری کے باعث تین ہفتے کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق خوشدل شاہ کو پریکٹس کا انگوٹھا پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا تھا تاہم اب اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ وہ تین ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ خوشدل شاہ ڈربی میں انٹر اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ، امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے کے آخر میں فزیکل ٹریننگ کا آغاز کریں گے ۔یاد رہے کہ دوسری جانب کورونا خطرات کو پس پشت ڈالتے ہوئے انگلینڈ میں قدم رکھنے والے پاکستانی کرکٹرز کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں، ووسٹر میں 14روز قرنطینہ اور ٹریننگ کے بعد ڈربی پہنچنے والے کھلاڑیوں کا پہلا 4 روزہ انٹر اسکواڈ میچ جمعے کو شروع ہوا، ووسٹر میں منعقدہ 2 پریکٹس میچز میں ایک ٹیم کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کو اس بار صرف بطور وکٹ کیپر بیٹسمین شامل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes