سعودی فرمانروا طبی معائنے کی غرض سےکنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل
جدہ (زکیر احمد بھٹی )سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کی غرض سے ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ شاہ سلمان کو پتے کی سوزش کی تکلیف ہوئی جس کے بعد پیر کی صبح کو انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔