وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے سبزی و فروٹ مارکیٹ کا دورہ کیا اور فروٹ اور سبزی کی نیلامی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ نیلامی کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد جلد از جلد مقرر کردہ قیمتوں کی فہرست مارکیٹ میں تقسیم کرا دیا کریں اور سبزی و فروٹ مارکیٹ میں نصب نرخنامہ پر بھی یہ قیمتیں لازمی درج کی جائیں انہوں نے کہا کہ پھڑ پر سبزی اور پھل فروخت کرنے والوں کو بھی ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت اور ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کا پابند کیا جائے اورخلاف ورزی پر ان کو جرمانہ کیا جائے اور عادی گرانفروش کو جیل بھجوایا جائے۔انہوں نے سبزی و فروٹ کے معیارکا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کا کا معائنہ کیا اور رجسٹر شکایات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی سی اوجواد اکرم نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران گرانفروشوں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو پانچ لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابرچودھری ، سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی سید نصرت شاہ بھی ہمراہ تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے سبزی و فروٹ منڈی میں تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ کام کے معیار کا خاص خیال رکھتے ہوئے جلد ازجلد کام مکمل کریں