ریاض (یواین پی)سعودی عرب میں کورونا مریض بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔جبکہ یومیہ کیسز کی گنتی میں بھی بہت کمی آئی ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسوں کے مقابلے میں دْگنا ہوگئی ہے۔ وزارتِ صحت نے سوموار کو کووِڈ-19 کے2429 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 5524 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے مطابق اب کرونا وائرس کے کل کیسوں کی تعداد 253349 ہوگئی ہے۔ کووِڈ-19 کا شکار مزید 37 مریض وفات پا گئے ہیں اور اب کل اموات کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔ساحلی شہر جدہ میں سب سے زیادہ 254 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔الہفوف میں 195 اوردارالحکومت الریاض میں 169 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔