حریم شاہ بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی حامی نکلیں

Published on July 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی سٹار حریم شاہ بھی سوشل میڈیا کی مشہور ایپ ٹک پابندی پر پابندی کی حامی نکلیں۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کے لیے رواں ماہ 15 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ایڈووکیٹ ندیم سرورو کی جانب سے ایک شہری کی دائرہ کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک استعمال کرنے والے 10 سے زائد افراد کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ سوشل میڈیا پر ریٹنگ اور شہرت کے لیے پورنوگرافی پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔درخواست میں حال ہی میں پیش آئے ایک واقعے کا ذکر بھی کیا گیا تھا، جس میں ایک لڑکی کو ٹک ٹاک پر بنے دوستوں کے ایک گروپ کی جانب سے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes