مون سون کے موسم میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے ڈی سی اوکاڑہ

Published on July 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

بارش کے پانی کے نکاس،چھتوں کی صفائی اور کاٹھ کباڑ کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگائیں
اوکاڑہ ( یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری ادارے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں بارش کے پانی کے نکاس،چھتوں کی صفائی اور کاٹھ کباڑ کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگائیں تاکہ مچھر کے لاروا کے پنپنے کی جگہیں ختم ہو سکیں تمام دفاتر کی بنائی گئی خصوصی ٹیمیں اس سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کا معیار روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی نگرانی ویکٹر سر ویلینس عوامی آگاہی کے سلسلہ میں اقدامات اور مختلف محکموں کے فوکل پرسنز کی تربیت کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes