پولیس فورس کو گاڑیوں سمیت ضروری سازو سامان سے لیس کرنا ضروری ہے عمر سعید ملک

Published on July 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

پولیس فورس کو گاڑیوں سمیت ضروری سازو سامان سے لیس کرنا ضروری ہے عمر سعید ملک
اوکاڑہ ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہاہے جب پولیس فورس کی تمام ضروریات پوری کی جائیں تو ان کی کارکردگی کے بارے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے پولیس فورس کو گاڑیوں سمیت ضروری سازو سامان سے لیس کرنا ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ریپئرشدہ گاڑیوں کی حوالگی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کے حکم پر خستہ حال چار گاڑیوں کا مکمل کام اور 8گاڑیوں کی جزوی مرمت اور تزئین و آرائش کو مکمل کیا گیا جس کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ سے 22لاکھ کی خطیر رقم فراہم کی گئی تھی کسی غیر محکمانہ فرد یا ادارے سے امداد حاصل نہیں کی گئی قبل ازیں چھ گاڑیوں کی مکمل اور گیارہ گاڑیوں کی جزوی مرمت اور تزئین و آرائش کرنے کے بعد متعلقہ تھانوں کے سپر د کی گئی تھیں ایک اندازے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمر سعید ملک کے اس حکم کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں کار آمد ہوگئی ہیں اور ساتھ ہی گاڑیوں کی کمی کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes