حکومت عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھیننے پر تلی ہوئی ہے قمر زمان کائرہ

Published on July 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

حکمران عوام کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ دشمن ہیں جیالے عید کے بعد تیاری کریں
اوکاڑہ (یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھیننے پر تلی ہوئی ہے پہلے پیٹرلیم بم اور اب بجلی بم غریب عوام پرگرادیا ہے بجلی کے ریٹ بڑھاکر غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے 15000ہزار روپے تنخواہ لینے والامزدور اپنے بچوں کا پیٹ بھرے یا بجلی کے بل ادا کرے بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی بیڈ گورننس کا شا خسانہ ہے سلیکٹڈ وزیر اعظم نے پورے ملک کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ملک معیشت تباہ کر دی ہے چینی کے بڑے لٹیر وں نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کر کے چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے بلک فروخت کی جا رہی ہے بڑے مگر مچھوں کا کچھ نہیں بگڑرہا ہے بچارے چھوٹے تاجروں کا فضول میں چالان کر کے بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں موجودہ حکمران عوام کے ساتھ مخلص نہیں بلکہ عوام دشمن حکمران ہیں جیالے عید کے بعدتیاری کریں اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے پی پی پی ضلع اوکاڑہ کے وفددضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن،انفارمیشن سیکرٹری سلمان قریشی ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نوناری ،خواتین کی صدرممتاز رانجھاسے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اآنہوں نے کہا کہ سلیکٹد وزیر اعظم کے سلیکٹڈاحتساب نے احتسابی عمل کو پاش پاش کردیاموجودہ حکمرانوں کے کر پٹ ساتھیوں کا احتساب نہ کرنا آئین اور عوام سے غداری ہے شوگر ما فیا کا احتساب نہیں بلکہ سیاسی احتساب جا ری ہے نیب اس وقت موجودہ حکمرانوں کے ہا تھوں کٹھ پتلی بنی ہو ئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy