عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع

Published on July 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 192)      No Comments

مکہ مکرمہ(یواین پی) عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع، عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے، حج کرنے والوں کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے، تفصیلات کے مطابق اندرون سعودی عرب سے عازمین حج کا پہلا کاررواں جمعے کو مکہ مکرمہ پہنچ گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے اعلی عہدیداروں نے محکمہ شہری ہوابازی کے تعاون سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر قصیم سے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تمام متعلقہ اداروں نے اس سال حج کرنے والوں کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔سیکیورٹی، صحت اور مختلف اداروں نے جامع عملی پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کردیا یا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو ٹھہرانے کے لیے انتظام مکمل کرلیا ہے جہاں وہ منیٰ جانے سے قبل قیام کریں گے۔عازمین 4 ذی الحجہ سے 8 ذی الحجہ تک ہوٹل میں رہیں گے۔ہر عازم حج کے لیے ایک ایک کمرہ ہے۔ کمرے میں آب زمزم، سینیٹائزر کی بوتلوں سے لے کر سنیکس، پھلوں اور مٹھائیوں کی باسکٹوں سمیت ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے تک کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں آپریشنل پلان جاری کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme