اوکاڑہ (یو این پی ) رینالہ خورد کے نواحی کالونی انوار شہید سے گزرنے والی 2 ایل نہر کے کنارے سے نومولود کی نعش برآمد ہوئی۔ نومولود کی نعش بوری میں لپٹی ہوئی تھی۔ ریسکیو زرائع اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ریسکیو ٹیم نے نومولود کو ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔