متحدہ عرب امارات؛ ڈرائیوروں کی 15 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ

Published on July 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

ابوظہبی(یواین پی) متحدہ عرب امارات میں پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینے پر ڈرائیوروں کی 15 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، متعلقہ حکام نے قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیورز کو 6 بلیک پوائنٹس اور 500 درہم جرمانہ عائد کرنے کی وارننگ جاری کر دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹوریٹ آف ابوظہبی پولیس نے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پیدل چلنے والوں کو راستہ نہ دینے پر ڈرائیورز کی 15 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔پولیس حکام نے ڈرائیورز پر زور دیا ہے کہ وہ پیدل چلنے والے حقوق کا احترام کریں اور پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے گئے کراسنگ پوائنٹس کے قریب گاڑیوں کی رفتار آہستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیورز رہائشی اور صنعتی علاقوں سمیت تمام جگہوں پر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو 6 بلیک پوائنٹس اور 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ابوظہبی پولیس کی جانب سے باقاعدگی کے ساتھ سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ڈرائیورز کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے آگاہی پیغامات جاری کئے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme