پاکستان پولیو پروگرام نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا، 94 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے

Published on July 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان پولیو پروگرام نے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔ پروگرام کے تحت پانچ سال سے کم عمر94 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ 4 ماہ کے تعطل کے بعد کراچی، فیصل آباد، اٹک، کوئٹہ اور جنوبی وزیرستان میں 5 روز مہم جاری رہی۔پولیو ورکرز کو مہم سے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تربیت دی گئی۔ مہم کے دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔ پولیو مہم میں ورکرز نے کورونا آگہی بھی فراہم کی۔پولیو مہم پرامن طریقے سے مکمل ہوئی۔ سیکیورٹی اداروں نے مہم کے پرامن انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔ کامیاب مہم پر تمام مکتبہ فکر اور والدین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔پولیو پروگرام پاکستان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ بھی اہداف کے حصول میں تعاون کی امید ہے۔ اگست اور ستمبر میں بڑے پیمانے پر مہمات کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ وائرس کے خاتمے کے لئے اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں قومی مہمات ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme