لاہور: (یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبصورت ادکارہ فلم سٹار مایا علی نے زندگی 31 بہاریں دیکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مایا علی پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنا خاص نام قائم کیا ہے اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے ۔اداکارہ نے ڈرامہ سیریل’’ در شہوار ‘‘سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بہت سے لوگوں نے ان کی جاندار اداکاری کو سراہا۔وہ پاکستانی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔اداکارہ ایک بارپھر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں ان کی نئی تصویرلوگوں میں مقبول ہورہی ہیں۔ مایا علی نے اپنی خوبصورتی سے لوگوں کو مداح بنایا ہے وہیں انکی فٹنس بھی کشش کی ایک بڑی وجہ ہے۔اس لئے ان کا زیب تن کیاہوا ہر لباس انہیں خوب جچتا ہے۔