جدہ (زکیر احمد بھٹی) مکہ مکرمہ ریجن میں فیڈرل بورڈ سے پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم سید تابش خاقان نے کہا کہ مستقبل میں مکینیکل انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ سی ایس ایس کرنے کا ارادہ ہے.سید تابش خاقان نےمزید کہاکہ بہترین تعلیم و تربیت سے ایک گھرانہ ہی نہیں بلکہ پوری ایک نسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتی ہے اور آگے چل کر ہم ناصرف اپنے خاندان،رشتہ داروں کی بہترین کفالت کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ ملک کو معاشی، اقتصادی ترقی وخوشحالی کی راہوں پر گامزن رکھنے کا سبب بھی بنتے ہیں.