پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے عثمان علی

Published on July 28, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے عثمان علی
صحت مند پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے ڈی سی اوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ صحت مند پاکستان کا خواب پورا کرنے کے لئے پولیو کا خاتمہ سب سے اہم ترین ہے بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانے کے لئے حکومت ،محکمہ صحت ،انتظامیہ ،غیر سرکاری تنظیمیں اور معاشرہ کا با شعور طبقہ جو کاوشیں کر رہا ہے ان کو ہر سطح پر بہتر اور مضبوط بنانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہونا چاہیے تاکہ ہمارے بچے اس مرض سے محفوظ رہیں پولیو فری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے قریب ہے ہمیں اپنی مربوط کاوشوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کو جاری رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ ماہ شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے بتایا کہ ضلع میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے لئے اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں انسداد پولیو پروگرام کے تحت محکمہ صحت کے افسران و کارکنا ن کی تربیتی ورکشاپس ہو چکی ہیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں پولیو ورکرز کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ان کی سکیورٹی اور لاجسٹک سپورٹ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے ضرور پلائیں۔
برسات کے موسم انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں انتہائی اہم ہے ڈپٹی کمشنر عثمان علی
انسداد ڈینگی اقدامات کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ تمام سرکاری محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے
اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہاہے کہ برسات کے موسم انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں انتہائی اہم ہے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مچھروں کی افزائش کے مقامات کا خاتمہ تواتر کے ساتھ ویکٹر سر ویلینس اور محکمہ کی انڈور اور آﺅٹ ڈور ٹیموں کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری محکموں کی اپنے طور پر بنائی گئی ٹیموں کا اپنے اپنے دائرہ اختیار میں انسداد ڈینگی کے لئے کام وقت کی ضرورت ہے انسداد ڈینگی اقدامات کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ تمام سرکاری محکموں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہر آفیسر اور ہر دفتر اپنے اپنے دائرہ کار میں ذمہ دار ہیں انسداد ڈینگی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق عوامی آگاہی مہم کے سلسلہ میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں ہفتہ وار میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سرویلینس ،مارکیٹوں میں آگاہی مہم ،سرکاری محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور بارش کے بعد اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر اور بارش کے نکاس ،جگہوں کو خشک رکھنے اور گھروں میں انسداد ڈینگی کے لئے اختیار کرنے والے کار گر طریقوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes