تفتیش بروقت مکمل کرکے فوری انصاف کے تفاضے پورے کئے جائیں ڈی پی او عمر سعید

Published on July 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

تمام تفتیشی افسران پوری لگن ، محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مرحلہ مکمل کریں ڈی پی او اوکاڑہ
اوکاڑہ(یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعیدملک نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے وژن کے مطابق تفتیشی افسران کو زیادہ سے زیادہ مالی وسائل فراہمی کے جو احکامات جاری کیے گئے ہیںاس پر ضلع اوکاڑہ میں من و عن عمل کیا جا رہا ہے تاکہ تفتیش بروقت مکمل کرکے فوری انصاف کے تفاضے پورے کئے جائیں ان خیالات کااظہا رانہوںنے طیب سعید شہید پولیس لائن میں تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میںہونے والے اخراجات کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ترجما ن پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایک اجلاس میں ضلع بھر میں ہونے والے کرائم کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ تمام تفتیشی افسران پوری لگن ، محنت اور ایمانداری سے تفتیش کے مرحلہ مکمل کریںہر تفتیش کے لئے مالی وسائل فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں اس کو پورا کرنے کے لئے ہمہ وقت اپنی خدمات کے ساتھ حاضر ہوں ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ محکمہ پولیس جب تفتیشی افسران کے تمام اخراجات کی مد میں رقوم فراہم کرتا ہے تو کسی صورت انصاف کے حصول کے لیے آنے والے سائل پر کوئی بوجھ نہ ڈالا جائے اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ تفتیشی افسران اللہ کی خوشنودی بھی حاصل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题