پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں کچھ نرمی کر دی

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب حکومت نے لاک ڈاون میں کچھ نرمی کر دی، درزیوں، ڈرائی کلینرز، ایکسچینج کمپنیز کو معمول کے مطابق کام کرنے کی اجازت مل گئی، فرٹیلائزر کمپنیوں کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی، کریانہ کی دکانوں، میڈیکل اسٹورز پر پہلے ہی کوئی پابندی نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ پر کرونا وائرس پھیلاو کو روکنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں لگائے گئے لاک ڈاون کے دوران درزیوں، ڈرائی کلینرز، فرٹیلائزر اورایکسچینج کمپنیز کو پابندی سے استثنی دے دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب کے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وہ لوگ جو بیرون ملک اپنے عزیزوں کو رقم بھیجنا چاہتے ہیں یا رقوم وصول کرنا چاہتے ہیں، ان کی سہولت کیلئے منی ایکسچینج کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔فصلوں پر بروقت زرعی ادویات کے استعمال کے پیش نظر فرٹیلائزر کمپنیوں کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ درزی اور ڈرائی کلینرز کو بھی اجازت دی گئی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران جو کاروبار کھلے رہیں گے، انہیں حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ صوبائی حکومت کا موقف ہے کہ لاک ڈاؤن کی صورت حال میں بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے انتہائی ضرورت والے کاروبار کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ درزیوں، ڈرائی کلینرز، ایکسچینج کمپنیز کے علاوہ میڈیکل اسٹورز، دودھ اور کریانے کی دکانوں کو بھی کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes