بیروت (یواین پی) بیروت دھماکے، لبنان کے وزیراعظم کی اہلیہ اور بیٹی کے زخمی ہونے کی اطلاعات، خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں آخری اطلاعات تک 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی، لاتعداد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہوئے دھماکوں کے نتیجے میں ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ اور بیٹی بھی زخمی ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں لبنان کے وزیراعظم کی رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم لبنان کے وزیراعظم ان حالات میں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ۔