گھریلو تنازعہ پر سوتے میں چھری کے وار کرکے بیوی کا گلا کاٹ دیا
اوکاڑا( یو این پی ) اللہ دتہ نامی شخص نے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کو گھریلو تنازعہ پر سوتے میں چھری کے وار کرکے اس کا گلا کاٹ دیا بعد میں اپنی سالی منیراں کو بھی چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اللہ دتہ نے بعد ازاں گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی جھگڑے کیوجہ عناد گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کر دی