کشمیریوں پہ ظلم وستم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں؛ ایم اے ٹھاکر

Published on August 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

لاہور(یواین پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کھلی دخل اندازی سے کشمیریوں پہ ظلم و ستم کے جو پہاڑ گرائے جا رہے ہیں اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی لیکن بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف عالمی برادری نے ابھی تک چپ کاروزہ نہیں توڑا افسوس اس بات پہ ہوتا ہے کہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا ایک سال مکمل ہونے پر ”یوم استحصال“کے موقع پر یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم پچھلے 72 سالوں سے یہی سنتے آرہے ہیں کہ ہم ہر محازپہ کشمیر کی آواز اٹھائیں گے لیکن عملی طور پہ کشمیری آج بھی اکیلے بھارتی فوج سے جانفشانی سے لڑ رہے ہیں اب وقت نعروں کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes