میجر طفیل محمد شہید کا62واں یوم شہادت”آج“ منایا جائیگا

Published on August 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

بورے والا(یواین پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا62واں یوم شہادت 7اگست جمعہ کو منایا جائے گا،اس سلسلے میں وہاڑی،بورے والاسمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر طفیل شہید 22 جولائی 1914ء کو پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے1943ء میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں جب وہ میجر کے عہدے پر پہنچے تو پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آ گئے اور یہاں فوج میں خدمات سرانجام دینے لگے۔اگست1958ء میں انہیں لکشمی پور میں مورچہ بند چند بھارتی دستوں کا صفایا کرنے کا مشن سونپا گیا۔میجر طفیل محمد نے دشمن پر چوکی کے عقب میں پہنچ کر حملہ کیا، دشمن کی جوابی فائرنگ سے میجر طفیل زخمی ہو گئے، تاہم وہ آگے بڑھتے رہے اور دستی بم پھینک کر دشمن کی مشین گن کو ناکارہ بنا دیا۔جلد ہی دشمن سے دست بدست مقابلہ شروع ہو گیا بالآخر بھارتی فوج اپنے پیچھے چار لاشیں اور تین قیدی چھوڑ کر فرار ہو گئی۔میجر طفیل محمد شہید نے گھمسان کی جنگ کے بعد اسی دن ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان دے کر شہادت کا درجہ حاصل کیا۔ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes